18 جون، 2020 2:40 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83825843
0 Persons
 ایران میں کرونا کیسز رپورٹ، 156991مریض صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک ملک کے اندر 197647 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 156991 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے جمعرات کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک یعنی 18 جون تک؛ کرونا وائرس کا شکار 2 ہزار 596 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور اب مجموعی طور پر ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 197647 تک پہنچ چکی ہے۔

لاری نے مزید کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کوویڈ-19 سے متاثرہ 870 افراد کا انتقال ہوگیا ہے اور اب کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 272 تک بڑھ گئی ہے۔

محکمہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اب تک کرونا وائرس کا شکار 156991 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 795 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =