ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 154 ہزار 812 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک ملک کے اندر 195 ہزار 51 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 154 ہزار 812 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے بدھ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک یعنی 17 جون تک؛ کرونا وائرس کا شکار 2 ہزار 612 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں یک ہزار 71 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور اب مجموعی طور پر ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہزار 51 تک پہنچ چکی ہے۔

لاری نے مزید کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کوویڈ-19 سے متاثرہ 120 افراد کا انتقال ہوگیا ہے اور اب کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 185 تک بڑھ گئی ہے۔

محکمہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 154 ہزار 812 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 789 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

 لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 10 لاکھ 319 ہزار 920 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے صوبوں خوزستان، مشرقی آذربائجیان، خراسان رضوی، کرمانشاہ، کردستان اور ہرمزگان کی صورتحال کو غیر معمول قرار دے دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 3 =