سعودی عرب اور امریکہ نے بین الاقوامی میکنزم کا مذاق اڑایا ہے: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کیجانب سے سعودی عرب کے نام کو بچوں کے حقوق پامال کرنے والوں کی بلک لسٹ سے نکالنے کے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے بین الاقوامی میکنزم کا مذاق اڑایا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سید عباس موسوی" نے آج بروز بدھ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کے چند ہی دن بعد، اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ نے اس بات کے اعتراف کے باوجود کہ یمن میں سعودی زیرقیادت اتحاد کے ذریعے سیکڑوں یمنی بچے مارے گئے ہیں؛ اس اتحاد کو چلانے کی اجازت دے دی۔

 موسوی نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے اپنے ڈالرز کیساتھ اور امریکہ نے اپنی غنڈہ گری کیساتھ  بین الاقوامی میکنزم کا مذاق اڑایا ہے۔

ایرانی ترجمان نے گزشتہ روز میں بھی کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سعودی اتحاد کو بچوں کے قاتلوں کی فہرست سے ہٹا دیا ہے جبکہ بین الاقوامی تنظیموں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بس بم دھماکے، گھروں اور اسکولوں پر فضائی حملوں اور اسپتالوں جیسے واقعات میں بڑی تعداد میں یمنی بچے اور نوعمر طلباء کے قتل میں ملوث ہے؛ انہوں نے اپنی جان گنوا دی ہے اور ان کے بارے میں تکلیف دہ خبریں اور تصاویر ناقابل تردید ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =