16 جون، 2020 4:05 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83824294
0 Persons
برطانوی میڈیا میں پارسی آرٹ پر ایک جھلک

تہران، ارنا- برطانوی اخبار دی گارڈین نے ایران کے تاریخی اور مذہبی مقامات کی تصاویر کا ایک مجموعہ شائع کیا ہے جس میں ان عمارتوں کے حیرت انگیز خوبصورتی اور فن تعمیر کو اجاگر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، برطانوی صحافی "سیمرہ احمد" نے گزشتہ سال کے دوران ایران کا 6 روزہ دورہ کیا ہے اور انہوں نے اس دورے کے موقع پر ایران کے 22 تاریخی مقامات کی سیر کی ہے جن کو عالمی ثقافتی تنظیم یونیسکو میں رجسٹر کیا گیا ہے اور ابھی یہ رپورٹ جو بی بی سی نیوز چینیل میں بھی شائع ہوا ہے اسی 6 روزہ دورہ ایران کا نتیجہ ہے جس میں ایرانی تاریخی مقامات اور پرانی ثقافت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "حمید بعیدی نژاد" نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں دی گارڈین اخبار کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے بی بی سی نیوز چینل سے اس رپورٹ کی اشاعت کی خبر دی ہے۔

 لندن میں مقیم برطانوی فوٹوگرافر "کرسٹوفر ولٹن اسٹیئر" نے بھی ایران میں مذہبی اور تاریخی مقامات بشمول حضرت معصومہ (س) کے مطہر روضے کی تصاویر کے مجموعہ کو دی گارڈین میں شائع کیا ہے اور اس میں ایرانی شاندار فن تعمیر کو سراہا ہے۔

انہوں نے مساجد اور مذہبی مقامات کی چھتوں پر عمارت کے دوسرے حصوں کی نسبت زیادہ توجہ دی ہے؛ اسلامی ٹائل آرٹ اور منفرد فن تعمیر سے مزین چھتیں جو غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کے کی توجہ کا مرکز ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 7 =