ایرانی وزیر خارجہ کا شام کیساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے ساتھ باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے جو ماسکو کے دورے پر ہے، منگل کے روز روسی اسپوٹنیک خبررساں ادارے کو دئے گئے انٹرویو میں کہی۔

ظریف نے شام مخالف پابندیوں کے قانون ( سیزر) کے بارے میں اسپوٹنیک کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے شام سے مضبوط معاشی تعلقات ہیں اور ایران میں شام کی ایک کریڈٹ لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اور ہمارے دوست شام میں معاشی صورتحال کو ترقی دینے اور ایران اور شام کے مابین اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

اس خبررسان ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دسمبر 2019 کو سیزر قانون کے معاہدے پر دستخط کیا  بدھ کے روز 17 جون سے نفاذ کیا جائے گا جس میں تقریبا تمام معاشی اور تجارتی سرگرمیاں اور تمام شامی سرکاری عہدیدار شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ آج ایران اور روس کے مابین مختلف امور پر مشاورت اور سیاسی مشاورت، دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیلیے روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 5 =