16 جون، 2020 3:03 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83824196
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار  152675 بیمار کا علاج

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 192439 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 152675افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔


ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی سربراہ "سیما سادات لاری" نے منگل کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 563 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سادات لاری نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 192439 افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 115بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 9065 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

لاری نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 152675افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 2815 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں ایک ملین 293609 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ آذربائیجان شرقی و غربی، خراسان رضوی، لرستان، کردستان، ہرمزگان، خوزستان، سیستان و بلوچستان اور بوشہر کے صوبوں کی صورتحال غیرمعمول ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =