ایران کا "نارڈ اسٹریم ٹو" پروجیکٹ کیخلاف امریکی پابندی پر رد عمل

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یورپی ممالک کو قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے نارڈ اسٹریم ٹو نامی زیر تعمیر گیس پائپ لائن پروجیکٹ کیخلاف امریکی پابندیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

"سید عباس موسوی" نے پیر کی رات ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جیسا کہ پہلے بھی بار بار خبردار کیا تھا کہ اگر آپ کسی غنڈہ گردی کے سامنے ہتھیار ڈال دیں تو آپ کو مزید غنڈہ گردی کی جائے گی؛ اب غدار امریکہ نے اپنے یورپی اتحادیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی اس قانون کو توڑنے کی عادت ہی عالمی انتشار کا باعث بنے گی۔

موسوی نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کب اسی حقیقت کو سمجھے گی اور امریکی غنڈگری کیخلاف مزاحمت کرے گی؟

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =