پاکستانی سفیر کی ایرانی خصوصی ایلچی برائے افغان امور سے ملاقات

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر نے ایران کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان کے امور سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق، "رحیم حیات قریشی" نے آج بروز پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے "محمد ابراہیم طاہریان فرد" سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین نے اس ملاقات میں علاقائی مسائل سمیت افغانستان کی تبدیلیوں اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 اس موقع پر طاہریان فراد نے پاکستان کے وزیر اعظم کیجانب سے "محمد صادق" کو بطور پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور سے خوشی کا اظہار کردیا۔

ایرانی نمائندے نے مزید اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے تعاون سے مشترکہ مقاصد بشمول افغانستان میں قیام امن اور خوشحالی کیلئے پُر عزم ہے۔

واضح رہے کہ رحیم خان قریشی نے مارچ مہینے کے دوران اپنے اسناد تقرری کے کاپی کو ایرانی وزیر خارجہ "محمد جود ظریف" کو پیش کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے بھی حالیہ دنوں میں افغانستان میں تعینات سابق پاکستانی سفیر اور اعلی سفارتکار "محمد صادق" کو بطور خصوصی ایلچی برائے افغان امور کے مقرر کیا۔

عمران خان کا اس اقدام، افغانستان سے تعلقات کے فروغ اور افغان امن عمل میں ترقی کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 7 =