ایرانی پہلوان عالمی ورچوئل کشتی مقابلے کا چیمپئن بن گیا

تہران، ارنا – ایرانی پہلوان 'حسن یزدانی' نے ورلڈ ریسلنگ یونین کی سرکاری ویب سائٹ میں ورچوئل کشتی مقابلے کی پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

سائبر سپیس میں ورلڈ ریسلنگ یونین کی سرکاری ویب سائٹ نے حالیہ دنوں میں ممالک کے نامور پہلوانوں کی دو رکنی تصاویر شائع کر کے اپنے سامعین کا ایک سروے کیا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ پہلوان دنیا بھر میں کتنے مقبول ہیں۔

اس مقابلے کے سیمی فائنل میں ایرانی فری اسٹائل کشتی کھیلاڑی 'حسن یزدانی' نے اپنے حریف کو ہرا کر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

فائنل مرحلے میں انہوں نے آذری حریف کےخلاف اس مجازی مقابلے کے 53٪ ووٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس رائے شماری میں168 ہزار افراد نے حصہ لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =