ایران سے تعاون کے فروغ کیلئے دو طرفہ چینلز کی حمایت کی ضرورت ہے

تہران، ارنا- انڈونشیا کے ایوان نمائندگان کے سربراہ نے ایرانی اسپیکر کے نام میں ایک پیغام میں انہیں نئے عہدہ سنھبالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے پارلیمنٹوں کے تعاون کے فریم ورک کے اندر دوطرفہ چینلز کی حمایت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق "پون ماہارانی" نے پیر کے روز "محمد باقر قالیباف" کے نام میں ایک پیغام میں ان کو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دینے پر نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

ماہارانی نے اس امید کا اظہار کردیا کہ دنیا کے تمام ملکوں کے درمیان تعاون سے کرونا وائرس کے منفی اثرات میں کمی آئے گی اور دنیا میں معیشت کا از سرنو فروغ ہوگا۔

انہوں نے باہمی تعلقات کی توسیع کیلئے دونوں پارلیمنٹوں کے تعاون کے فریم ورک کے اندر تمام دوطرفہ چینلز کی حمایت پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =