15 جون، 2020 2:51 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83822796
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار150590 افراد کا علاج

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 189876افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 150590 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی سربراہ "سیما سادات لاری" نے پیر کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 449 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

لاری نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 189876 افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا113 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 950 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 2765 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 1 =