ہالینڈ کے بین الاقوامی فلم میلے میں ایرانی فلم ساز کی شاندار کارکردگی

گرگان،ارنا – ایرانی فلم ' Among the hills ' کو ہالینڈ کے 'منا' فیسٹیول میں بہترین فلم کے طور پر منتخب کیا گیا۔

ایرانی شمالی شہر گرگان سے تعلق رکھنے والے  فلم ساز 'محمد رضا کیوانفر' Among the hills کی فلم میں ہالینڈ کے بین الاقوامی فیسٹیول میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ان کی فلم اس میلے کی سب سے بہترین فلم کے طور پر چن لیا گیا۔

قابل ذکر ہے اس فلم نے اس سے پہلے پانچ اور بین الاقوامی میلوں بشمول جنوبی کوریا، چین، کینیڈا، فرانس، سوئڈن میں شرکت کی ہے۔

اس فلم کی کہانی ایک ٹیچر سپاہی کی کہانی کے بارے میں ہے جو خانہ بدوش علاقوں میں جاتا ہے اور جب وہ خانہ بدوش زندگی کی مشکلات سے واقف ہوجاتے ہیں تو وہ ان علاقوں میں تعلیم و تربیت کے مسائل کی عکاسی کی کوشش کرتا ہے۔

اس ایرانی فنکار نے اس سے پہلے 2013 کو شکاگو فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا اور 2014 میں  ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

ہالینڈ کے بین الاقوامی فلم میلہ 11 سے 13 جون کو منعقد ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 5 =