ایران پر اسلحے کی پابندی کا خاتمہ جوہری معاہدے کی سب سے اہم کامیابی ہے: روحانی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے ستمبر مہینے کے دوران ایران پر اسحلے کی پابندی کے خاتمے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک اس حوالے سے امریکی سازشوں اور منصوبہ بندیوں سے پوری طرح واقف ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز اتوار کو کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ ایران جوہری معاہدے کی اس سب سے بڑی کامیابی پر سوال اٹھانا چاہتا ہے تو دوسرے مممالک کا پتہ ہے کہ ہمارا کیا رد عمل ہوگا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ بہت بڑی افسوس کی بات ہے کہ امریکہ ویسے ہی آئی ایم ایف سے 5 ارب ڈالر قرضے لینے کی ایرانی درخواست کو پوری کرنے میں روڑے اٹکا رہا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ آئی ام ایف امریکی دباؤ اور سازشوں میں نہیں آئے گا اور دوسرے ممالک سے اپنے کیے گئے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پوری طرح نبھائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =