ایران میں 5 ہزار کیپسول ہوٹلز کی درآمدات کیلئے تیار ہیں

تہران، ارنا- ایران میں سیاحتی امور اور کار ریسنگ مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ اب ملک میں 10 ہزار کیپسول ہوٹلز کے نفاذ کی صلاحتیں ہیں اور ہم ایران میں 5 ہزار کیپسول ہوٹلز کی درآمدات کیلئے تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "حسین اربابی" نے پیر کے روز نائب ایرانی وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور دستکاری صنعت کے امور "ولی تیموری" کیساتھ کیپسول ہوٹلز کے ابتدائی نمونے کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیپسول ہوٹلز پہلی بار کیلئے ایران میں استمعال کیے جاتے ہیں اور ہمیں پہلے مرحلے میں ملک کے مختلف صوبوں میں 200 کیپسول ہوٹلز کا نفاذ کرنے کا فیصلہ ہے۔

اربابی کا کہنا ہے کہ کیونکہ یہ ہوٹلز ماحول دوست ہیں تو ان کو مسافر اور سیاحتی ٹرمینلز اور اکو کیمپس میں استعمال کیے جا سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران میں کیپسول ہوٹلوں کے ابتدائی نمونے کی نقاب کشائی کی گئی جس کی تقریب میں ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحتی امور "علی اصغر مونسان" نے حصہ لیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جاپان میں سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یہاں رواج پانے والے "کیپسول ہوٹلوں" کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ آپ کا کمرہ محظ ایک سوراخ کے اندر کیپسول نما بستر ہوتا ہے، سستا کرایہ ان کی اصل کشش ہے۔

 40 سال قبل کیپسول ہوٹلوں کا مستقبل تاریک نظر آتا تھا لیکن حالیہ برسوں میں یہ دوبارہ توجہ حاصل کر رہے ہیں کیونکہ زیادہ تر اندرون ملک سیاح کم خرچ کی وجہ سے ان کو ترجیح دیتے ہیں۔

بک اینڈ بیڈ کی طرح ہی فرسٹ کیبن اپنے عناصر کیپسول ہوٹل سے حاصل کرتے ہیں؛ یہ پہلی بار اوساکا میں سنہ 1970 کی دہائی میں متعارف کرائے گئے تھے۔ اس میں انتہائی ضروری آپشنز تھے جس میں دیوار میں ایک جسم کی سائز کے درجنوں چیمبر بنے تھے۔

یہ بنیادی طور پر ان تاجروں کے لیے تھے جن کی گھر جانے کی آخری ٹرین چھوٹ جاتی تھی اور انھیں رات کو سونے کے لیے سستی جگہ کی ضرورت ہوتی تھی لیکن بعد میں اس کی مختلف قسم کے گاہک متوجہ ہوئے، یہاں تک کہ یہ دوسرے ممالک میں بھی پھیل گيا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =