ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 146 ہزار 748 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 184 ہزار 955 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 146 ہزار 748 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی سربراہ "سیما سادات لاری" نے ہفتہ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 410 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سادات لاری نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 184 ہزار 955 افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 71 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 730 افراد تک بڑھ گئی ہے۔
لاری نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 146 ہزار 748 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 2 ہزار 755 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں ایک ملین و219 ہزار 400 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ایرانی محکمہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ ہرمزگان، خوزستان، خراسان رضوی اور بوشہر کے صوبوں کی صورتحال غیرمعمول ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 11 =