ایرانی امن کا پیغام دنیا کے عوام تک پہنچاتے ہیں: موٹرسائیکل سوار جوڑے

خرم آباد، ارنا – ایرانی صوبے لرستان سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل سوار جوڑے "انفرادی صحت ، معاشرتی صحت" نعرے کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں کا سفر کرکے دنیا بھر میں ایرانیوں کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

اس ایرانی جوڑے نے اپنی تمام تر توانائی کے ساتھ ملک کے مختلف علاقوں کے علاوہ دوسرے ممالک کا سفر کرنے میں لگا دی ہے اور انہیں اس راستے پر چلنے میں کوئی رکاوٹیں نظر نہیں آتی ہیں۔
وہ "انفرادی صحت، معاشرتی صحت" نعرے کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں کا سفر کرکے جن کا مقصد مختلف ثقافتوں کو جاننا اور صحت مند زندگی کو فروغ دینا ہے۔
وہ سفر کرنے اور مختلف ثقافتوں کو جاننے کے ساتھ صحتمند زندگی کو فروغ دینے کی کوشش کرکے عیش سے دور رہنا اور طرز زندگی کو آسان طریقے سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
اس موٹرسائیکل سوار جوڑے نے اب تک ترکی، جمہوریہ آذربائیجان، جارجیا اور عراق کا دورہ کیا۔
انہوں نے اس سال یورپ کے آس پاس سفر کرنے کا ارادہ کیا لیکن یہ سفر کرونا وائرس کے پھیل جانے کی وجہ سے منسوخ ہوگیا اور کسی اور وقت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha