چابہار بندرگاہ کے ذریعے چین ، ہندوستان اور پاکستان جو پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی سب سے زیادہ استعمال کرنے والے ممالک ہیں، کی منڈیوں کی تک رسائی پڑوسی ممالک کی نسبت آسان اور سستی ہے۔
مکران کے پہلے پیٹرو کیمیکل فیز کی تعمیر میں 13.5 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سالانہ 8.5 (ساڑھے آٹھ) ملین ٹن پیداواری صلاحیت کے ساتھ سات پیٹرو کیمیکل یونٹوں کی تعمیر کے لئے ماحولیاتی اجازت نامہ حاصل کرنا اور ان یونٹس چلانے کے لئے 30 ملین مکعب میتھین قدرتی گیس کے مختص کرنے کے لیے وزیر تیل کی موافقت، مکران پیٹرو کیمیکل ٹاؤن کے کیے گئے مثبت اقدامات ہیں۔
مکران کی پیٹروکیمیکل کمپنی 'نگین' کے ڈائریکٹر جنرل ' علیرضا منیری ابیانہ نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم EPCF (ڈیزائن ، انجینئرنگ ، فراہمی ، تعمیرات اور فنانسنگ) B.O.O (تعمیرات ، آپریشن ، ملکیت) ، B.O.T (تعمیرات ، ہم استحصال ، تبادلہ ، وغیرہ) کی شکل میں مکران پیٹروکیمیکل ٹاؤن کے سرمایہ کاری کے مواقع میں حصہ لینے کے لئے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بندرگاہ کے ایکسپورٹ ٹرمینلز میں مصنوعات کی منتقلی کے لئے قصبے کے انفراسٹرکچر ، ٹینک فارم ، ان لوڈنگ ، لوڈنگ کے علاوہ رہائشی بستیوں کی تعمیر سے متعلق مختلف حصوں میں بھی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
چابہار کی خوبصورت بندرگاہ صوبے سیستان و بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت زاہدان سے 645 کلومیٹر کے فاصلے اور بلوچستان کے علاقے مکران کے قلب میں واقع ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ