بیجنگ ایرانی اسلحے کی پابندی میں توسیع کا مخالف ہے: چینی وزیر خارجہ

بیجنگ، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بیجنگ ایرانی اسلحے کی پابندی میں توسیع کا مخالف ہے۔


یہ بات وانگ یی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ' انٹنیو گوٹرس اور اقوام متحدہ میں فرانسیسی نمائندے نیکولاس ده ریویر کو خط لکھتے ہوئے کہی۔

چینی وزیر خارجہ نے کہاکہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور وہ سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندی میں توسیع کےلیے امریکی اقدام کا مخالف ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کا خیال ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی تمام احکامات بشمول اسلحے کی پابندی کے موضوع پر غور سے عمل درآمد  کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے اس خط میں لکھا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق جوہری معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے مطابق ہے ، اور یہ کثیرالجہتی سفارتکاری کا نتیجہ اور بین الاقوامی جوہری ہتھیاروں کی پابندی کا ایک اہم عنصر ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha