12 جون، 2020 2:54 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83819078
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 144649 افراد کا علاج

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 182545 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 144649 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔


ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی نئی سربراہ "سیما سادات لاری" نے جمعہ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 369 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

لاری نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 182545افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 75 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار و 659 افراد تک بڑھ گئی ہے.

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 144649افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار دو ہزار و 739 افراد کی صورتحال خراب ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں ایک ملین و 196947 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

لاری نے مزید کہا کہ ملک کے جنوبی صوبے خوزستان، کردستان، آذربائیجان شرقی اور ہرمزگان کی صورتحال کو غیر معمول ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 7 =