امریکہ عالمی ایٹمی ایجنسی میں ایران کیخلاف تخریب کاری کرتا ہے : ایرانی سفیر

لندن، ارنا – ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے مستقل نمائندے نے عالمی ایٹمی ایجنسی میں ایران کیخلاف امریکی تخریب کاری کے تسلسل کا اعلان کیا۔

ان خیالات کا اظہار کاظم غریب آبادی نے جمعہ کے روز اپنے انسٹاگرام  اکاونٹ میں جاری کردہ ایک پوسٹ میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ان کے اتحادی آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا موسمی اجلاس میں ایران کیخلاف تخریب کاری کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بتایا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا سہ ماہی اجلاس 15 جون منعقد ہوگا لیکن کرونا کی وجہ سے یہ نشست ورچوئل طور پر منعقد کی جاتی ہے۔

اس نشست میں جوہری معاہدے پر ایران کی دیانتداری کے حوالے سے عالمی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی رپورٹس اور ساتھ ہی ایران میں سیف گارڈ معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکہ اور کچھ مغربی ممالک نے اس آن لائن اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعہ فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کچھ دوسرے ممبر ممالک جیسے روس اس اقدام کے مخالف ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا امریکہ بدستور اس تنظیم کے بین الاقوامی طریقوں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ غریب آبادی نے اس سے پہلے عالمی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نام میں ایک خط میں ان کو امریکہ کیجانب سے بین الاقوامی معاہدوں سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں کیخلاف ورزی سے خبردار کیاتھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 7 =