ایرانی صدر کا صوبے خراسان رضوی میں دو صنعتی یونٹس کا افتتاح

گناباد، ارنا – ایرانی صدر مملکت "حسن روحانی" نے صوبے خراسان رضوی میں سرحدی شہر خواف کے علاقے سنگان میں دو صنعتی یونٹس بشمول لوہے کے چھرروں اور آئرن ایسک کی مرتکز کی تیاری کا افتتاح کردیا۔

صدر روحانی نے جمعرات کے روز ایک ویڈئو کانفرنس کے دوران دو صنعتی یونٹس کا افتتاح کردیا جس میں ایرانی وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کے ڈائریکٹر "حسین مدرس خیابانی"، صوبے خراسان رضوی کے گورنر "علیرضا رزم حسینی" اور دوسرے حکام بھی شریک تھے۔

یہ بڑے پیمانے پر صنعتی اکائیاں جو ایرانی قوم کے خلاف بڑھتی ہوئی امریکی پابندیوں اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے بحران کے دوران اور کسی بھی غیر ملکی انجینئر کی موجودگی کے بغیر  پانچ ہزار افراد کے لئے براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرچکے ہیں۔

ان فیکٹریوں کا 50 فیصد سے زیادہ سازو سامان اسلامی جمہوریہ ایران میں بنایا جاتا ہے اور ایرانی انجینئرز اور ماہرین نے اس کے نفاذ کے تمام اقدامات انجام دیئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 16 =