10 جون، 2020 5:52 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83817538
0 Persons
ایرانی سرحدوں میں سرگرمیوں کی مکمل بحالی ہوگی

تبریز، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور نے کہا ہے کہ سرحدوں میں صحت کے حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے، ان علاقوں کی سرگرمیاں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے پہلے کی صورتحال کی طرح ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار "غلامرضا انصاری" نے بدھ کے روز تبریز کے ایوان تجارت کے سربراہ اور ارکین سے ایک ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی کوئی سرحد ابھی بند نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے دنیا کے تمام ممالک کی سرحدوں میں آمد و رفت کا سختی سے کنٹرول کیا گیا۔

انصاری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہمسایہ ملکوں کی سرحدوں میں بھی پابندیاں عائد کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ کرونا وائرس کی صورتحال واضح اور جدید تر ہوتی جارہی ہے تو ہماری سرحدیں اب نسبتا کھلی اور فعال ہیں۔

انصاری نے اس امید کا اظہار کردیا کہ مختلف ممالک سے صحت سے متعلق معاہدوں پر دستخط کے ذریعے سرحدوں میں صحت کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =