10 جون، 2020 3:54 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83817387
0 Persons
ایران اور یونیسف کا تعاون کے معاہدے پر دستخط

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ توانائی اور اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال (یونیسف) کے درمیان تعاون کے فروغ کے ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر توانائی کے معاون خصوصی "محمد علی فرحناکیان" اور ایران میں قائم یونیسف کے دفتر کے سربراہ "مندیپ اوبرایان" کی موجودگی میں ایرانی محکمہ توانائی اور یونیسف کے درمیان تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا۔

اس کے علاوہ  منعقدہ اس اجلاس کے دوران، دونوں فریقین نے ایران میں گزشتہ سال کے دوران ہونے والے سیلاب کی وجہ سے تباہ کاریوں کے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ضروری سامان کی ترسیل، صوبے گلستان اور اہواز کے گاؤں میں نکاسی آب کے نظام کو مضبوط بنانے اور ساتھ ہی پانی کی کھپت کی اصلاح سے متعلق خواتین اور بچوں کیلئے ایجوکیشن کورسز کے انعقاد پر بات چیت کی۔

اس کے علاوہ پانی سے متعلق قومی اور علاقائی مصوری مقابلوں کے انعقاد، پانی اور بجلی کی سہولیات کی تعمیر میں ماحولیات کے تحفظ پر توجہ، آبی وسائل کے انتظام میں ترقی کیلئے تکنیکی معاونت، آبی وسائل کے انتظام کے سلسلے میں ورکشاپس کا انعقاد اور قدرتی خطرات اور بحرانوں کے موقع پر تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس تعاون کے معاہدے کے مطابق، یونیسف، اقوام متحدہ کی ترقیاتی امداد کے فریم ورک کے اندر سرگرمیوں کی ترقی اور نفاذ کے ساتھ ساتھ ان کے متعلقہ قومی پروگراموں بشمول تکنیکی مدد، مالی اعانت، ساز و سامان کی فراہمی، نقل و حمل، تحقیق اور مطالعہ، مشاورت، نگرانی اور تشخیص تربیت اور انسانی وسائل سے متعلق سرگرمیوں کی حمایت کرے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =