10 جون، 2020 3:23 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83817343
0 Persons
ایران کا امریکی سفیر کے مداخلت پسندانہ بیان پر ردعمل

لندن، ارنا – برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر نے امریکہ میں حالیہ بدامنی واقعات اور پولیس کے ذریعہ نسل پرستی کے خلاف مظاہرین پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے امریکی ہم منصب کے ایران میں ماحولیاتی معاملے میں ملوث ایک مجرم پر مداخلت پسندانہ بیان کو غیرانسانی قرار دے دیا۔

یہ بات "حمید بعیدی نژاد" نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں امریکی سفیر جن کے ہم وطنو‎ں "سیاہ فام لوگ اہم ہیں" کے نعرے لگانے کی وجہ سے دباؤ کے شکار ہیں، کو ایرانی شہری کی گرفتاری پر جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

بعیدی نژاد نے کہا کہ کیا وہ لندن کے دسیوں ہزاروں افراد کھڑکی سے نہیں دیکھ رہا ہے جو چاہتا ہے کہ امریکہ بے گناہ عوام کے خلاف تشدد ختم کرے اور انسانی حقوق کا احترام کرے؟

تفصیلات کے مطابق، برطانیہ میں تعینات امریکی سفیر "وودی جانسن" نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران میں "مراد طاہباز" کی گرفتاری کو غیر انسانی قرار دے کر اس کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

طہاباز ماحولیاتی کارکنوں کے معاملے میں ایک مدعا علیہ ہیں جن کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف  امریکی حکومت اور صیہونیوں کے ساتھ سی آئی اے اور موساد کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 4 =