10 جون، 2020 2:53 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83817288
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 140590 افراد صحت یاب

تہران، ارنا – ایرانی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ  اب تک مجموعی طور پر 177938 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 140590 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔


یہ بات ایرانی محکمہ صحت کی ترجمان خاتون سیما سادات لاری نے بدھ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 2011 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 177938افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بدقسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 81 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 506 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =