ایران میں 50 کروڑ ڈالر کی مالیت پر مشتمل دستکاری مصنوعات کی برآمدات

تہران، ارنا- ایرانی وزیر برائے ثقافت، دستکاری اور سیاحتی امور نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ سال کے دوران، 50 کروڑ کی مالیت پر مشتمل دستکاری مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "علی اصغر مونسان" نے دستکاری مصنوعات کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ایرانی سرکاری کسٹم سے برآمد شدہ مصنوعات کی شرح 273 ملین ڈالر تھی اور سیاحوں کیجانب سے بھی برآمد شدہ مصنوعات کی شرح 250 ملین ڈالر کی تھی جن کی مجموعی شرح 50 کروڑ ڈالر ہے۔

مونسان نے اس امید کا اظہار کردیا کہ آیندہ مہینے سے دیگر ممالک کی طرح ایران میں غیر ملکی سیاحت کا از سرنو آغاز کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدایی دنوں ہی سے غیر ملکی سیاحت پر پابندی عائد کی گئی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں 20 لاکھ سے زائد افراد دستکاری صنعت میں سرگرم عمل ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =