ایرانی مندوب کا امریکی غیرقانونی سلوک سے متعلق عالمی جوہری ادارے کو خط

تہران، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ کے نام میں ایک خط میں ان کو امریکہ کیجانب سے بین الاقوامی معاہدوں سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں کیخلاف ورزی سے خبردار کیا۔

انہوں نے امریکہ کیجانب سے جوہری سرگرمیوں کے تعاون کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے اور بین الاقوامی وعدوں کیخلاف ورزی کرنے کی وارننگ بھی دی۔

تفصیلات کے مطابق "کاظم غریب آبادی" نے اس لکھے گئے خط میں اس بات پر زور دیا کہ امریکی غیر قانونی اقدامات؛ جوہری ادارے کی شقوں نمبر 2 اور 3، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی شق نمبر 4، جوہری ادارے کے جنرل کانفرنس کی قراردادوں، ایران جوہری معاہدے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کے منافی ہیں۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکہ کے اس طرح کے اقدامات کیخلاف جوابی کاروائی کرنے کا حق ہے۔

غریب آبادی نے عالمی جوہری توانائی ادارے کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی غیرقانونی اقدامات کیخلاف اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

انہوں نے عالمی جوہری ادارے کے سربرہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پیش کی گئی رپورٹس میں بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی سے متعلق امریکی ایسے اقدامات کی عکاسی کریں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =