یورپی یونین کو ایرانی ماہی گیری کی مصنوعات کی برآمدات کا از سرنو آغاز

تہران، ارنا - ایرانی ویٹرنری آرگنائزیشن نے اعلان کردیا ہے کہ یورپی یونین کو ایرانی ماہی گیری کی مصنوعات کی برآمدات کا از سرنو آغاز کیا گیا ہے۔

ایرانی جہاد زراعت کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کے رکن ممالک کو ایرانی ماہی گیری اور سمندری مچھلیوں کی مصنوعات برآمد کرنے والی نئی کمپنیوں کی برآمدات اور رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

امریکی سخت پابندیوں کے باوجود جس سے ماہی گیری کی مصنوعات کی برآمدات کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے،  ایران ایک بار پھر ویٹرنری آرگنائزیشن کی مسلسل کوششوں کے ساتھیورپی یونین کے رکن ممالک کو سمندری مچھلیوں اور ماہی گیری کی مصنوعات برآمد کرنے کا لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

فی االحال نئی ایرانی کمپنیوں کا اندراج اور برآمد کرنا اور یورپی یونین کو ای سی کوڈ کو فراہم کرنا ممکن ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پابندیوں کے باوجود گزشتہ سال کو ایرانی ماہی گیری مصنوعات کی پیداوار کی شرح ایک ملین اور 280 ہزار ٹن سے زائد تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =