ریپبلکن پارٹی امریکہ میں نسل پرستی کے خاتمہ کی منصوبہ بندی کرے: واعظی

تہران، ارنا- ایران کے صدراتی چیف آف اسٹاف نے ایران کیخلاف نئی پابندیوں کے نفاذ سے متعلق امریکی کانگرس میں پیش ہونے والی تجویز کے رد عمل میں کہا کہ ریپبلکن پارٹی کو ایران کیخلاف پابندیاں عائد کرنے کے بجائے امریکہ میں نسل پرستی اور بے انصافی کے اختتام کی منصوبہ بندی کرے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ریپبلکن اسٹڈی کمیٹی بدھ کے روز امریکی کانگرس میں ایران، روس اور چین کیخلاف نئی پابندیوں کے نفاذ کی تجویز کو پیش کرے گی۔

اس حوالے سے ایران کے صدراتی چیف آف اسٹاف "محمود واعظی" نے منگل کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ریپبلکن پارٹی کو ایران کیخلاف پابندیاں عائد کرنے کے بجائے امریکہ میں نسل پرستی اور بے انصافی کے اختتام سمیت امریکی قوم کیلئے پُرامن اور پُر سکون زندگی بنانے کی منصوبہ بندی کرے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 2 =