رواں سال میں ایران کے کان کنی اور صنعت کے شعبوں میں 200 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا نفاذ ہوگا

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ برائے کان کنی، صنعت اور تجارت کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران ملک کے اندر 200 بڑے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل اور نفاذ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار "سعید زرندی" نے منگل کے روز محکمہ صنعت کے خصوصی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان 200 منصوبوں کیلئے 169 ہزار ارب تومان کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور ان کے نفاذ سے 41 ہزار افراد کیلئے روزگار کی پیداواری ہوگی۔

زرندی نے ملک میں پیداوار کے فروغ کے حوالے سے ملکی پیداوار کی تحریک کا قیام سمیت ادھورے منصوبوں کو مکمل کرنے اور باقی دیگر ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کا سنجیدگی سے تعاقب کیا جاتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے دوران، کان کنی اور صنعت کے شعبوں میں 2 ارب 563 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر مشتمل منصوبوں کا نفاذ ہوگا۔

ان منصوبوں کے 33 فیصد کا حصہ اسٹیل اور اس کے ذیلی شعبوں پر مشتمل ہیں اور تانبے، کانوں کیلئے بجلی لائنوں کی ترسیل اور کانوں کیلئے راستوں کی تعیمر بھی ان منصوبوں کے 15 فیصد کے حصے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 11 =