امریکہ کی ناکام پالیسی بدستور جاری ہے

ماسکو، ارنا – ویانا میں عالمی تنظیموں میں تعینات روسی مستقل نمائندے نے  ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے بارے میں روس کے ردعمل پر کہا ہے کہ واشنگٹن نے ایرانی شپنگ کمپنیوں کی ایک تعداد پر پابندیاں عائد کردی ہیں کیونکہ ایران کے بارے میں امریکی ناکام پالیسی بدستور جاری ہے۔

یہ بات میخائیل اولیانوف نے منگل کے روز ٹوئٹر میں اپنے ذاتی اکاونٹ پر لکھی۔

انہوں نے کہا  کہ تخلیقی صلاحیتوں کی کمی (امریکی عہدیداروں کے درمیان) کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ تزویراتی سوچ (ایران کے بارے میں) کا فقدان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایرانی عوام کیخلاف اپنے تازہ ترین دہشتگری اقدام میں ایران سے منسلک 125 بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کو بھی اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا.

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسلامی جمہوریہ کی جانب سے غیر قانونی اور یکطرفہ امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرنے کے ساتھ اپنے پانچ ٹینکروں کو وینزویلا بھیجا اور اس طرح وینزویلا کے خلاف امریکی دہشت گردی کے پروگرام کو ناکام بنا دیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =