ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 136 ہزار 360 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 173 ہزار 832 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 136 ہزار 360 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے پیر کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 43 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 173 ہزار 832 افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 70 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 351 افراد تک بڑھ گئی ہے۔
جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 136 ہزار 360 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 2 ہزار 619 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں ایک ملین و 107 ہزار 254 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 6 =