ایران کرونا وائرس کی روک تھام پر صحت کی مصنوعات کی تیاری میں خودکفیل ہوگیا

اراک، ارنا- نائب ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے صحت کی مختلف قسم مصنوعات کی تیاری میں خودکفیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت کم عرصے کے دوران اس حوالے سے اپنی ضروریات کو پورا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد رضا شانہ ساز" نے اتوار کے روز شازند پیٹروکیمیل کمپنی کے سربراہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کوویڈ-19 کے پھیلاؤ سے پہلے ہم صحت کے بہت سی مصنوعات کی درآمدات کر رہے تھے لیکن کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے ملک میں رونما ہونے والی ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ہم نے بہت کم عرصے میں نجی اور سرکاری شعبوں کے تعاون سے اپنی ضروریات پوری کی۔

شانہ ساز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے بہت سے عوام نے متاثرہ لوگوں کی نیک نیتی سے مدد کی اور ایرانی حکومت اور عوام نے اس حوالے سے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر شازند پیٹرکیمیل کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ اس کمپنی میں سلالانہ 10 لاکھ 800 ہزار ٹن مصنوعات کی تیاری کی صلاحیت ہے اور اور اس کمپلیکس میں تیار کردہ مصنوعات، خام مال  کے حوالے سے پانچ ہزار ذیلی یونٹوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کرونا وائرس سے نمٹنے کی اعلی کامیابیاں حاصل کی ہیں؛ اس وقت ملک میں وینٹی لیٹر مشینوں، این 95 ماسکوں اور کرونا وائرس ٹسٹ کٹس کی تیاری میں اس سطح پر پہنچ گئے ہیں کہ اندرونی ضروریات کو پوری کرنے کے علاوہ دوسرے ملکوں کو بھی ان سامان کی برآمدات کرسکتے ہیں جو انتہائی قابل قدر ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =