ایرانی ہدایت کار کو پولش میلے کے ایوارڈز سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی ہدایت کار کی بنائی گئی دستاویزی فلم Sunless Shadows کو پولنیڈ میں منعقدہ کراکو فلم فیسٹیول میں جئوری کی پسندیدہ فلم اور ساتھ ہی سب سے بہترین ہدایت کاری کے طور پر چن لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 60 ویں کراکو فلم فیسٹیول کا کرونا وائرس کی وجہ سے پولینڈ میں آن لائن انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی ہدایت کار "مہرداد اسکویی" کی بنائی گئی دستاویزی فلم Sunless Shadows جئوری کی پسندیدہ فلم اور ساتھ ہی سب سے بہترین ہدایت کاری کے طور پر منتخب کیا گیا۔

اس دستاویزی فلم کی کہانی جرائم پیشہ نوجوانوں کی زندگی پر مبنی ہے جس میں زیادہ تر ان خواتین اور لڑکوں پر توجہ دی گئی ہے جنہوں نے دوسروں کی معاونت سے اپنے گھروالوں کے کسی مرد کو قتل کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مہرداد اسکوئی کی بنائی گئی فلم کو اب تک مختلف بین الاقوامی میلوں کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراکو فلم فیسٹیول کو 31 مئی سے 7 جولائی تک انعقاد کرنے کا فیصلہ تھا لیکن کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے آن لائن انعقاد کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 2 =