7 جون، 2020 2:45 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83813334
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 134 ہزار 349 افراد کا علاج

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 171 ہزار و 789 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 134 ہزار و 349 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے اتوار کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 364 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 171 ہزار و 789 افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 72 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار و 281 افراد تک بڑھ گئی ہے۔
جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 134 ہزار و 349 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار دو ہزار و 596 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں ایک ملین و 84 ہزار 857 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 8 =