ایران میں مشرق وسطی کے موثر ادویات تیار کرنے والے ٹاؤن کے پہلے فیز کا افتتاح

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صحت کی موجودگی میں مشرق وسطی کے موثر ادویات تیار کرنے والے ٹاؤن کے پہلے فیز اور مکمل ایسیٹیموفین پروڈکشن لائن کا افتتاح کردیا گیا۔

ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر "سعید نمکی" نے اتوار کے روز ایک ویڈئو کانفرنس کے دوران ایرانی صوبے مرکزی کے شہر اراک میں مشرق وسطی کے موثر ادویات تیار کرنے والے ٹاؤن کے پہلے فیز اور مکمل ایسیٹیموفین پروڈکشن لائن کا افتتاح کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی سائنس دانوں کی سائنسی صلاحیت اور دواسازی کی تیاری کے لئے درکار مادوں کی مدد سے اسلامی جمہوریہ ایران جلد ہی مشرق وسطی میں دواسازی کا سب سے بڑا تیار کرنے والا ملک بن جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق، یہ ٹاؤن مشرق وسطی میں ادویات کی تیاری کا پہلا مربوط کمپلیکس ہے جو ایک مرکزی گودام اور کسٹم ، مرکزی بہاو اور گند نکاسی ، ایک مرکزی لیبارٹری اور برآمد ایکسلریٹر کے خصوصی ڈیزائن اور تخلیق کے ساتھ 13 ہیکٹر پر سرگرم عمل ہے۔
اس ٹاؤن کے پہلے مرحلے میں ایسیٹیموفین پیداوار کی ایک مکمل لائن شامل ہے جس میں نجی شعبے نے پانچ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ، جس کی سالانہ فروخت کا تخمینہ لگ بھگ 1000 ارب ریال اور برآمدات سے 10 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 0 =