6 جون، 2020 4:39 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83812241
0 Persons
محمد رضا نوروز پور؛ ارنا نیوز ایجنسی کے نئے چیف مقرر

تہران، ارنا-  ایرانی وزیر ثقافت نے ایک حکم نامے میں "محمد رضا نوروز پور" کو ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی (ارنا) کے نئے چیف کے طور پر مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت "سید عباس صالحی" نے ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ میڈیا اور ثقافت کے شعبے میں محمد رضا نوروز پور کی اعلی کارکردگی کے پیش نظر ان کو ارنا نیوز ایجنسی کے نئے چیف کے طور منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ وہ ارنا نیوز ایجنسی کے صحافیوں اور عہدیداروں کی اعلی صلاحیتوں کو بروئے کا لاتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی صحیح ایمیج دکھانے سمیت قومی یکجہتی اور معاشرتی اتحاد میں مزید اضافے کرنے اور میڈیا سفارتکاری کیلئے مناسب مواقع کی فراہمی کی راہ پر گامزن ہوجائیں گے۔

نئے ارنا چیف کا ریزیومے

نوروز پور نے اس سے پہلے ایرانی حکومت کے ترجمان کے ڈپٹی سمیت انفارمیشن کونسل کے سیکریٹری کے فرائض سرانجام دے چکے تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایرانی حکومت کی انفارمیشن کونسل کے سیکرٹریٹ کے سربراہ، گورنمنٹ انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل اور صدارتی آفس کے شعبہ تعلقات عامہ کے نائب سربراہ کے فرائض سرانجام دیے تھے۔

نوروز پور نے مواصلات اور صحافت میں ایم- اے کیا ہے اور ساتھ ہی بین الاقوامی تعلقات کے شعبے میں بھی پی- ایچ- ڈی کیا ہے۔

ان کی لکھی ہوئی کتاب "سافٹ نیوز اینڈ ہارڈ نیوز؛ اعلی درجے کی صحافت" 2015ء میں اشاعت ہوئی اور ساتھ ہی انہوں نے "11 ستمبر کو نوم چومسکی کے انٹرویوز" اور"عراق پر حملہ؛ میڈیا نے آپ کو کیا نہیں بتایا " کی کتابوں کا ترجمہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے "سید ضیاء ہاشمی" نے 2017ء میں وزیر ثقافت کے حکم  سے ارنا چیف کے عہدے کو سنبھالا اور اب وہ اس عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 12 =