مشگین شہر کا لٹکتا ہوا پل انتہائی سنسنی خیز ہے: بنگلہ دیش کے سفیر

اردبیل، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں تعنیات بنگلہ دیش کے سفیر نے صوبے اردبیل میں واقع  مشگین شہر کے لٹکتے ہوئے پل کو انتہائی خوبصورت اور سنسنی خیز قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، "اعظم ساکار" نے آج بروز ہفتے کو مشگین شہر کے لٹکتے ہوئے پل کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں بہت سارے پل اور ندی موجود ہیں، میشگن شہر کے لٹکتے ہوئے پل کا جوش و خروش ناقابل بیان ہے اور سیاحوں کو راغب کرنے کی سب سے اہم  سیاحتی دلچسبیوں میں سے ایک ہے۔  

انہوں نے اس پل کی تعمیر اور ساتھ ہی نفاذ کیلئے مقامی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کا سب سے بڑا لٹکتا ہوا پل کی تعمیر کیلئے ملکی ماہرین اور عملے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا، انتہایی قابل قدر کام ہے۔

ساکار نے مشکین شہر پل کمپلیکس میں صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کو مناسب قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے متعلقہ عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔

 بنگلہ دیش کے سفیر نے صوبے اردبیل کی سیاحتی دلچسبیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ اردبیل میں اس صوبے کی دلچسبیوں اور خوبصورتیوں سے کافی حفظ اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشگین شہر کا لٹکتا ہوا پل جو مشرق وسطی کا سب سے بڑا لٹکتا ہوا پل ہے، کو 5 سالوں کے اندر تعمیر کی گئی ہے اور صوبے اردبیل کی سب سی اہم سیاحتی دلچسبیوں میں سے ایک ہے۔

 اس پل کا خیاوچای دریا سے 80 کلومیٹر کی اونچائی پر تعمیر کی گئی ہے اور اس کی اونچائی 2 میٹر اور لمبائی بھی 365 میٹر ہے اور اس کی تعمیر کیلئے 400 ارب ریال کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 9 =