ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 132 ہزار 38 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 169 ہزار 425 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 132 ہزار 38 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے ہفتہ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار 269 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 169 ہزار 425 افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 75 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 209 افراد تک بڑھ گئی ہے۔
جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 132 ہزار 38 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 2 ہزار 578 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں ایک ملین و 60 ہزار 126 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے ملک کے جنوبی صوبے خوزستان کی صورتحال کو غیر معمول قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک کے 15 صوبوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح اموات صفر تھی اور 6 صوبوں میں بھی صرف ایک کرونا وائرس کا بیمار جاں بحق ہوگیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 10 =