5 جون، 2020 7:28 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83811157
0 Persons
ایران کیساتھ معاہدے پر ٹرمپ کو ظریف کا جواب

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو مذاکرات کیلئے تجویز کے چند گھنٹوں بعد اعلان کیا کہ ایران اور جوہری معاہدے کے دیگر فریقین نے کبھی بھی مذاکرات کی میز کو نہیں چھوڑا ہے۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر اپنے اکاونٹ پر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے جوہری معاہدے پر ایران کی پابندی اور امریکہ کی وعدہ خلافی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وائٹ ہاوس میں آپ کے داخل ہونے سے پہلے ہم اور دوسرے فریقین کے درمیان ایک  دستخط شدہ معاہدہ تھا تو ایران اور اس معاہدے کے دیگر فریقین نے ہرگز مذاکرات کی میز کو نہیں چھوڑا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے کچھ گھنٹے قبل اپنے سرکاری ٹویٹر پیج پر امریکی قیدی مائیکل وائٹ کی رہائی کے لئے ایران کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ ایرانی عہدیداروں کو بتایا کہ 'بڑے معاہدے تک پہنچنے کیلیےامریکی صدارتی انتخابات تک انتظار نہ کریں'۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے مشیروں کے بارے میں، جن میں سے بیشتر کو اپنے صدارت کے وقت سے ہی اقتدار سے بے دخل کردیا گیا ہے، کہا کہ "آپ کے مشیروں نے بیوقوف جوا کیا ہے، جو آپ  کو اس صورتحال کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

ٹرمپ نے 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے دعوے کے ساتھ ساتھ مزید کہا: "آپ بہتر معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =