بازرگان بارڈر کے دوبارہ کھولنے کے بعد فرانس کی پہلی طبی کھیپ ملک پہنچ گئی

ارومیہ، ارنا -  بازرگان کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ بازرگان بارڈر کے دوبارہ کھولنے کے بعد فرانس کی جانب سے دی گئی پہلی طبی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی۔

یہ بات صادق نامدار نے جمعہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 7300کلوگرام پر مشتمل طبی سازو سامان اور ادویات بشمول بلڈ سیرم (خون کا پلازما) کی ایک کھیپ آج بروز جمعہ ایران پہنچ گئی۔

اس سے پہلے بازرگان بارڈر کی بندش کی وجہ سے 19 اور کھیپیں بازرگان سرحد کے قریب میں ساری سو مارکیٹ کے ذریعے  ملک داخل ہوگئیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 8 =