5 جون، 2020 3:50 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83811047
0 Persons
روس کی ایرانی خلائی ٹیکنالوجی کے حق کی حمایت

نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے ایران کی خلائی ٹیکنالوجی کے حق کا دفاع کر کے اس حوالے سے امریکیوں کے دعوے کو مسترد کردیا۔

اقوام متحدہ میں روس کے مندوب واسیلی نبنزیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک خط لکھ کر کہا کہ امریکہ کی جانب سے جھوٹی بہانوں کے ساتھ ایران کو پرامن خلائی ٹیکنالوجی کے فوائد سے محروم کرنے کی مسلسل کوششیں تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے سیٹلائٹ کی لانچنگ کے لیے ایران کے حق کی حمایت کے ساتھ ساتھ امریکہ کے اس دعوے،کہ ایران نے اس سیٹلائٹ کی لانچنگ کے ساتھ 2015 میں جوہری معاہدے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے، کی تردید کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =