ایران میں کرونا سے علاج ہونے والوں کی تعداد129741 ہوگئی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک میں 167156 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 129741 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے آج بروز جمعہ مطابق 5جون کو ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اعاد و شمار کے مطابق، گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 2886 نئے مصدقہ کیسز سامنے آگئے ہیں جن میں سے 527 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 2359 افراد یعنی 86 فیصد بھی ہلکے علامات والے بیمار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں مجموعی طور پر کوویڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 167157 تک بڑھ گئی ہے۔

جہانپور نے کرونا وائرس کی شرح اموات سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کوویڈ-19 سے متاثرہ 63 بیمار کا انتقال ہوگئے اور اب جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 134 افراد تک پہنچ چکی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =