4 جون، 2020 4:11 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83810515
0 Persons
ایرانی موجودہ حکومت کے دور میں 58 ڈیموں کا نفاذ 

تہران، ارنا- ایرانی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ آئندہ مہینوں کے دوران حالیہ حکومت کے دور میں نفاذ ہونے والے ڈیموں کی تعداد 58 تک پہنچ جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار "رضا اردکانیان" نے آج بروز جمعرات کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صوبے مغربی آذربائیجان میں اشنویہ ڈیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے بھی حصہ لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈیم کے نفاذ سے اب تک موجودہ حکومت کے دور میں ملک کے اندر 42 ڈیموں کا نفاذ کیا گیا ہے۔

اردکانیان کا کہنا ہے کہ اشنویہ ڈیم کے نفاذ سے ارومیہ جھیل کے پانی کے کچھ حصے کی فراہمی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی موجودہ حکومت کے دور میں  ہر دو سالوں کے دوران، ایک قومی ڈیم کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

اردکیانیان نے کہا کہ اشنویہ ڈیم کا نفاذ، ارومیہ جھیل کے آدھے حصے سے زائد پانی کی فراہمی میں مدد کرے گا۔

انہوں نے ارمیہ جھیل کی بحالی کے ورکنگ گروپ کی سرگرمیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا وہ اب تک جھیل کی بحالی کیلئے 26 تجاویزپیش کی ہیں۔

وزیر توانائی نے پانی کی منتقلی کو اس گروپ کی ایک عملی حکمت عملی کے طور پر ذکر کیا اور کہا کہ جھیل کیلئے اب تک 6 ارب ایک سو ملین مکعب میٹر پانی جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے ارومیہ جھیل کی بحالی کو حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست قرار دے دیا۔

اردکانیان نے کہا کہ اب ارومیہ جھیل میں پانی کی مقدار 1271 میٹر سے زائد پہنچ گئی ہے جس میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران ایک میٹر سے زائد اضافہ ہوگیا ہے اور جھیل میں پانی کا حجم بھی اب 5 ارب 250 مکعب میٹر تک پہنچ گیا ہے اور پانی کی حالیہ سطح بھی 3240 مربع کلومیٹر ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 6 =