پاکستانی اسپیکر نے قالیباف کو دورہ اسلام آباد کی باضابطہ دعوت دی

تہران، ارنا- پاکستان نیشنل اسمبلی کے سربراہ "اسد قیصر" نے اپنے ایرانی ہم منصب کے نام میں ایک پیغام میں "محمد باقر قالیباف" کو ایرانی پارلیمنٹ میں اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کو دورہ اسلام آباد کی باضابطہ دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق، اسد قیصر نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کردیا کہ ایرانی پارلیمنٹ میں قالیباف کی قیادت سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

پاکستانی اسپیکر نے اپنے پیغام میں ایرانی اسپیکر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس اعلی عہدے پر آپ کا انتخاب نہ صرف ایرانی پارلیمنٹ کیلئے ایک اہم کامیابی ہے، بلکہ آپ کی رہنمائی اور انتظام کرنے میں ایرانی پارلیمنٹ کے ممبروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔

اسد قیصر نے دونوں ملکوں کے حکومتوں اورعوام کے درمیان مذہبی اور ثقافتی اور تہذیبی مشترکات پر مبنی اچھے اور تعمیری تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  کہ دونوں ممالک متعدد پارلیمانی کثیر الجہتی اجلاسں میں مل کر کام کریں گے اور مختلف امور پر مشترکہ خیالات کا اظہار کریں گے۔

انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر کیجانب سے کشمیر کی بدستور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ آپ کی ایرانی پارلیمنٹ میں قیادت اور انتظام سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مزید تقویت ہوگی۔

پاکستانی اسپیکر نے کرونا وائرس کی صورتحال معمول پر آنے کے بعد قالیباف سے ایک پارلیمانی وفد کی قیادت میں دورہ پاکستان کرنے کی باضابطہ دعوت دی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 0 =