ایران میں کرونا سے متاثرہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 127 ہزار 485 تک بڑھ گئی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک میں 164 ہزار 270 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 127 ہزار 485 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے آج مطابق 4 جون کو ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اعاد و شمار کے مطابق، گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 3 ہزار 574 نئے مصدقہ کیسز سامنے آگئے ہیں جن میں سے 494 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 3 ہزار 80 افراد یعنی 86 فیصد بھی ہلکے علامات والے بیمار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں مجموعی طور پر کوویڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 164 ہزار 270 تک بڑھ گئی ہے۔

 جہانپور نے کرونا وائرس کی شرح اموات سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کوویڈ-19 سے متاثرہ 59 بیمار کا انتقال ہوگئے اور اب جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 71 افراد تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 127 ہزار 485 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

جہانپور نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 569 افراد کی تشویشناک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 19 ہزار 362 کرونا وائرس ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ جنوبی صوبے خوزستان کی حالات ویسے ہی غیر معمول ہیں اور دیگر صوبوں بشمول ہرمزگان، کردستان اور کرمانشاہ بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہونے سے خبردار کیا گیا ہے۔

جہانپور نے اس امید کا اظہار کردیا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے سے ہم جلد از جلد اس عالمگیر وبا پر قابو پاسکیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 0 =