5 ایرانی جامعات ایشیا کی 100 ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل

تہران، ارنا- اسلامی عالمی سائنس حوالہ دیٹا بیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ٹائمز نے 2020ء میں ایشیا کی ٹاپ یونیورسٹیوں کی فہرست کا شائع کیا ہے جس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پانچ یونیورسٹیاں ایشیا کی 100 ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار"محمد جواد دہقانی" نے جمعرات کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ٹائمز رینکنگ ایک انتہائی مشہور بین الاقوامی درجہ بندی کا نظام ہے جس نے 2013ء میں پہلی بار کیلئے بین الاقوامی درجہ بندی کیساتھ ایشین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کا کام بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق 2020ء ایشین یورنیورسیٹوں کی درجہ بندی میں 40 ایرانی جامعات شامل تھیں جن میں سے 5 کو ایشیا کے 100 ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

دہقانی کا کہنا ہے کہ اس درجہ بندی کا طریقہ کار یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی کے طریقہ کار جیسا ہی ہے جس میں پانج معیار یعنی تعلیم (25)، تحقیق (30)، حوالہ جات (30)، صنعتی آمدنی (7.5) اور بین الاقوامی شہرت (7) کی شکل میں 13 اشارے پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم، ایشین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں اشارے کی بنیاد پر اسکور کا حساب لگانے کے بعد اس درجہ بندی میں یونیورسٹیوں کی بنیاد پر حاصل کردہ نتائج کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

دہقانی نے کہا کہ 2020ء میں ٹائمر کی درجہ بندی میں 40 ایرانی جامعات شامل تھیں جن میں سے بابل کی نوشیروانی یورنیورسٹی آف ٹکنالوجی، شریف یونیورسٹی آف ٹکنالوجی اور امیر کبیر کی یونیورسٹی آف ٹکنلوجی بالترتیب 48 ویں، 75 ویں، اور 83 ویں پوزیشن پر کھڑی رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2019ء میں ایران کی 19 جامعات کو ٹائمز درجہ بندی میں شامل کیا گیا تھا تا ہم اب اس حوالے سے قابل قدر ترقی کیساتھ  2020ء میں 40 ایرانی جامعات کو اس درجہ بندی میں شامل کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =