4 جون، 2020 8:52 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83810202
0 Persons
ایران اور عراق کا بجلی درآمدات کے معاہدے پر دستخط

بغداد، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ عراق کے موقع پر ایران سے عراق کو دوسالوں کیلئے بجلی کی درآمدات کے ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار "رضا اردکانیان" نے جمعرات کے روز ارنا نمائندے سے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے ایران اور عراق کے درمیان بجلی کی درآمدات سے متعلق یکسالہ معاہدہ طے پا ہوا تھا لیکن اب ایران سے عراق کو 2020ء اور 2021ء کے سالوں کیلئے بجلی درآمدات سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا ہے۔

اردکانیان نے کہا کہ عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندوں کی کوششوں سے حالیہ دورہ عراق کے موقع پر ہم نے بجلی معاہدوں سے متعلق اپنے مطالبات کے تقریبا آدھے حصے یعنی 400 ملین ڈالر کو عراقی فریق سے وصول کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر توانائی نے حالیہ دورہ عراق کے موقع پرعراقی وزیر خزانہ "علی عبدالامیر علاوی"، عراقی صدر "برہم صالح"، وزیر اعظم "مصطفی الکاظمی" اور مرکزی بینک اور تجارت بینک کے سربراہوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 12 =