امریکی جیل میں زیر حراست ایرانی سائنسدان کی وطن واپسی

تہران، ارنا – ایرانی سائنسدان 'سیروس عسگری'جو امریکی جیل میں قیدی تھا آج بروز بدھ وطن میں واپس ہوگئے۔

امریکی جیل میں قید 59 سالہ ایرانی پروفیسر سیروس عسگری رہائی کے بعد آج وطن میں واپس ہوگئے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ڈاکٹر عسگری اگلے دو یا تین دن کے اندر ایران واپس چلے جائیں گے اگر امریکی حکام نئی رکاوٹیں پیدا نہیں کرتے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 59 سالہ ایرانی سانئسدان جو نومبر 2019ء میں اوہائیو یونیورسٹی میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق کاروباری راز چوری کرنے کے الزام سے کلیئر قرار دیا گیا تھا اور ویزہ منسوخی کی وجہ سے امریکی امیگریشن ادارے میں نظر بند تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =