امریکی پابندیاں انسانیت کے خلاف جرائم کی حد تک پہنچ گئی ہیں : ایرانی مندوب

نیویارک، ارنا – اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ، کرونا کی وباء کے اس بحران میں غیرقانونی پابندیوں کو جاری اور تیزکرنے کے ساتھ معاشی دہشت گردی اور طبی دہشت گردی کی سرخ لکیروں سے گزر کر انسانیت کے خلاف جرائم کی حد تک پہنچ گیا ہے۔

 یہ بات مجید تخت روانچی نے منگل کے روز کورونا وائرس کے ساتھ عالمی محاذ آرائی پر یکطرفہ اقدامات کے اثرات کا جائزہ' کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جب کہ دنیا کورونا وائرس کے وبا کے اثرات سے دوچار ہے اور ممالک اس نازک صورتحال میں ایک دوسرے کی مدد کے لئے تعاون اور یکجہتی کو مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، امریکہ ان ممالک کے خلاف اپنی یکطرفہ غیر قانونی کارروائیوں کو مزید اضافہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ممالک کے درمیان یکجہتی کو مستحکم کرتے ہوئے انسانی اقدار اور اخلاقی اصولوں پر مبنی اس بحران کو موثر انداز میں قابو کرنے کے لئے کو متفقہ طور پر یکطرفہ اور غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کو مسترد اور مذمت کرنا ہوگی۔

یہ نشست اقوام متحدہ میں ایران ، روس ، چین ، وینزویلا ، کیوبا ، شام ، بیلاروس ، نکاراگوا اور زمبابوے کے مستقل نمائندوں کے اہمتمام سے انعقاد کیا گیا جس میں حصہ لینے والے ممالک کے سفیروں کے ساتھ ساتھ متعدد سائنسی اور بین الاقوامی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 17 =